راولپنڈی میں واقع دودھ سوڈے کی سب سے پرانی دکان کی انفرادیت نے گاہکوں کو تقریباً نصف صدی سے اپنی جانب متوجہ رکھا ہوا ہے۔
اس دکان میں 11 اقسام کا دودھ سوڈا دستیاب ہوتا ہے۔ دودھ سوڈے میں خشک میوہ جات کا استعمال بھی اس کی لذت و غذائیت بڑھا دیتا ہے۔
مزید پڑھیں:قدرتی اجزا سے تیار خوبانی کا شربت گرمی کا بہترین توڑ
دکاندار کا کہنا ہے کہ ان کا دودھ سوڈا پینے والا بوڑھا نہیں ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد نے اس دکان کا آغاز کیا تھا اور اب وہ اور ان کی بچے بھی اس سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح اب تیسری نسل اس دکان کو چلا رہی ہے۔
دکاندر نے بتایا کہ ان کے کچھ ایسے گاہک بھی ہیں جو 4 دہائیوں سے پابندی کے ساتھ ان کے پاس دودھ سوڈا پینے آتے ہیں۔