لبنان: اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر سمیت 13افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لبنان میں اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں 13افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ بیروت میں کیے گئے فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر ابراہیم عقیل مارے گئے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں کم از کم 12 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔ جبکہ فضائی حملے میں 66افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: لبنان میں پیجر حملے، کن کن ممالک پر الزام لگایا جارہا ہے؟

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعے کو بیروت میں اسرائیل کے حملے کا ہدف حزب اللہ کے آپریشنز کمانڈر ابراہیم عقیل تھے، ایرانی میڈیا نے بھی حزب اللہ کے کمانڈر ان سیکنڈ ابراہیم عقیل کے اس حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جمعرات کی شام ملک کے جنوب میں کم از کم 52 حملے کیے تھے۔ جواب میں لبنان نے بھی شمالی اسرائیل میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیجرز دھماکوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے، امریکی انٹیلی جنس حکام کا دعویٰ

واضح رہے اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے میں حزب اللہ کے متعدد رہنماؤں سمیت ایلیٹ رضوان یونٹ کے ارکان بھی مارے گئے ہیں، تاہم اب تک 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp