ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن چیمپیئن شپ، پاکستان نے پہلی کامیابی سمیٹ لی

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) انڈر 17 چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔

بھوٹان میں کھیلے جارہے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن انڈر 17 چیمپئن شپ کے ایونٹ  میں  پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں  نیپال کو 1-0 سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میڈ ان پاکستان فٹبال کے معیار سے انتہائی خوش ہیں، واشنگٹن ڈی سی فٹبال کلب

اس میچ میں پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جب کہ دوسرے ہاف میں پاکستان کی جانب سے محمد طلحٰہ نے 81 ویں منٹ میں اسکور کر کے ٹیم کو فتح دلوائی۔

پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ 23 ستمبر کو میزبان بھوٹان کے خلاف کھیلے گی ،25 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی فٹبالرز جنہیں پاکستان کی جانب سے عالمی اسٹیج پر جلوہ گر ہونے کا اعزاز ملا

واضح رہے کہ پاکستان انڈر17 فٹبال ٹیم نے 2011 میں اس ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp