پی ٹی آئی جلسے میں شریک لوگوں کی اصل تعداد کتنی ہے؟ عظمیٰ بخاری نے بتا دیا

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب سے تحریک انصاف کا خاتمہ ہوگیا ہے، لاہور سے 1500 سے 1600 لوگ پی ٹی آئی جلسے میں آئے ہیں، آج کہیں پر بھی پی ٹی آئی کا جھنڈا تک نظر نہیں آیا۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے، صوبے میں 12 کروڑ سے زائد لوگ بستے ہیں اور صرف لاہور کی آبادی 2 کروڑ سے زیادہ ہے، یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ لاہور عمران خان کا گڑھ ہے اور لاہوری عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ آج انہوں نے خود لاہور کی مختلف سڑکوں کی ویڈیوز بنائی ہیں، میں نے اتنا سکون کسی اور ویک اینڈ پر نہیں دیکھا جتنا آج یہاں دیکھا، کہیں پر بھی پی ٹی آئی کا جھنڈا تک نظر نہیں آیا۔

 

انہوں نے پنجاب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی رپورٹ کارڈ بھی میڈیا کے سامنے پیش کی اور کہا کہ وہ پی ٹی آئی سے کہیں گی اگر اگلی دفعہ اس نے ٹکٹس دینے ہوں تو رپورٹ کارڈ مجھ سے لے لیں، ابھی تک لاہور سے 1500 یا 1600 لوگوں نے شرکت کی ہے، شیخوپورہ سے 298 کے قریب لوگ جلسے میں آئے، گوجرانوالہ سے 65 سے 85 لوگ آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے 116 سے 140 لوگ پی ٹی آئی جلسے میں آئے ہیں، فیصل آباد سے 63 سے 77، سرگودھا سے 205 سے 241 لوگ جلسے میں آئے ہیں، آج پنجاب سے تحریک انصاف کا پوری طرح صفایا ہوگیا ہے، پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے کے لیے پنجاب کے غیور عوام تیار نہیں ہیں، جلسے میں کل 3000 کے قریب لوگ شریک ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے 3، 4 ہزار افراد جو جلسے میں آرہے ہیں، دعا ہے کہ اللہ ان کے حال پر رحم کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp