وزیراعظم 23 سے 27 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، دورے کی تفصیلات جاری

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزیراعظم محمد شہباز شریف 27 ستمبر 2024 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کثیرالجہتی کے لیے پاکستان کے مستقل عزم اور عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کا اعادہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیں گے جس میں مسئلہ فلسطین اور جموں و کشمیر کا تنازع بھی شامل ہے۔ وزیراعظم بین الاقوامی اقتصادی تعلقات میں عدم مساوات کو دور کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کی اہمیت پر زور دیں گے۔

مزید پڑھیں:حکومت بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کررہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف عالمی برادری پر بھی زور دیں گے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر متعدد اعلیٰ سطح اجلاسوں میں شرکت کریں گے جن میں ’سمندر کی سطح میں اضافے سے پیدا ہونے والے وجودی خطرے پر اعلیٰ سطح اجلاس‘ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ’امن کے لیے قیادت‘ پر کھلی بحث شامل ہے۔

وزیراعظم پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی سطح پر ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے عالمی رہنماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ ان کے پروگرام میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سمیت متعدد عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ضروری ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اعلیٰ سطح اجلاس پاکستان کو علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے اہم معاملات پر اپنے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ وزیر اعظم ملکی اور عالمی ترقی کے ایجنڈے میں عوام کو مرکزی حیثیت دینے کی پاکستان کی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے۔

وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 2025-26 کے رکن کی حیثیت سے پاکستان کے اس عزم کا بھی اظہار کریں گے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری، تنازعات کی روک تھام، امن کے فروغ اور عالمی خوشحالی کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟