مائیکرو سافٹ کی لائف ٹائم آفر میں ایسا کیا خاص ہے ؟

جمعرات 6 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر بالخصوص تیسری دنیا میں سافٹ ویئرز کی پائریسی کا رجحان فروغ پذیر ہے، مائیکرو سافٹ کی جانب سے ایک شاندار آفر متعارف کروائی گئی ہے، اس آفر کے مطابق Microsoft Office 365 کے لائسنس کی ایک بار خریدی پر لائف ٹائم سروس فراہم کی جائے گی۔

کسی بھی رکنیت کے جھنجھٹ سے پاک اس آفر کے مطابق Microsoft Office 365 کو ونڈوز، میک او ایس، اینڈرائیڈ، آئی او ایس، آئی پیڈ او ایس، ٹیبلیٹس سمیت تمام معاون پلیٹ فارمز کی حامل زیادہ سے زیادہ 5 ڈیوائسز پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

آپ اپنی ان تمام 5 ڈیوائسز پر جتنی بار چاہیں اس کو انسٹال اور ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔ یہ ایکٹیویشن مستقل اور لائف ٹائم ہے۔

صرف29  امریکی ڈالر میں دستیاب اس آفر کے مطابق آپ اسے جب چاہیں دوبارہ انسٹال یا کسی دوسری ڈیوائس پر منتقل کر سکتے ہیں۔ اس میں کلاؤڈ اسٹوریج شامل نہیں ہے۔ نیز فراہم کردہ ’لاگ ان نیم‘ کو کسی ذاتی اکاؤنٹ کے ساتھ تبدیل یا منسلک نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ Microsoft Office 365 میں Word، Excel، PowerPoint، OneNote، Outlook، Access، اور Publisher شامل ہیں۔ یہ سافٹ ویئر کثیر لسانی ہے، آپ انسٹالیشن کے دوران اپنی مرضی کی زبان کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان