کرک کو گیس اور رائلٹی دی جائے، صوبائی وزیر نے قومی تحریک کا اعلان کردیا

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرک کو گیس کی مسلسل فراہمی اور رائلٹی کی مد میں 7 ارب روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر زراعت خیبرپختونخوا میجر (ر) سجاد بارکوال نے قومی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سالانہ کتنے ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال نے کرک میں گیس اور تیل کے ذخائر پر مقامی آبادی کے حق کو تسلیم نہ کیے جانے کیخلاف قومی تحریک کے آغاز سمیت اس ضمن میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر زراعت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رائلٹی کی مد میں وفاق کے ذمہ 7 ارب روپے کی ادائیگی میں کردار ادا کرنے اور وفاق کے ساتھ مذکورہ معاملہ اٹھائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ عوام کے پیسوں کی حفاظت کریں گے اور کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔

مزید پڑھیں: گیس چوری کے خلاف آپریشن شروع، 270 کنکشنز منقطع کر دیے ہیں، اظہر رشید شیخ

میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال کا کہنا تھا کہ مقامی آبادی کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں چلے گی، اگر دوسرے شہروں میں 24 گھنٹے گیس ہوتی ہے تو جہاں گیس پیدا ہوتی ہے وہاں گیس کیوں نہیں ہے۔ ’جس منصوبے کے تحت پورے کرک ضلع کو گیس کی فراہمی ممکن بنانی تھی اس کا حساب چاہیے، گیس پراجیکٹس میں مقامی لوگوں کو روزگار بھی دیا جائے.

سجاد بارکوال نے بتایا کہ کرک کے حقوق کے لیے تمام سیاسی جماعتیں مشترکہ جدو جہد کریں گی اور اس ضمن میں انہوں نے تمام جماعتوں کو ایک آل پارٹیز کانفرنس کے تحت جمع کرنے کی کوشش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ