عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست غیرموثر قرار

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست غیرموثر قرار دے دی گئی۔ اور ملزمان کو چالان کی نقول بھی فراہم کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیاکہ درخواست ضمانت نیب قوانین کے تحت دائر کی گئی تھی، توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل ہوچکا ہے۔

انہوں نے دلائل دیے کہ ایف آئی اے قوانین کے تحت یہ درخواست ضمانت نہیں بنتی، ملزمان دی گئی درخواست میں ترمیم کریں یا پھر نئی درخواست دیں۔

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے نئی درخواست ضمانت جمع کرادی۔

ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے ابتدائی دلائل دیے۔

بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی، اور امکان یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں ان کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس اور توشہ خانہ ٹو کیس میں ٹرائل چل رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp