لوٹ کے بلی گھر کو آئی، مالکن کی تڑپ نے معصوم جانور کو کتنا پیدل چلایا؟

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں 2 ماہ سے گمشدہ ایک سرمئی رنگ کی بلی نے اپنے مالک کے گھر واپس پہنچنے کے لیے ایک طویل سفر طے کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق،’رین بو‘ نامی بلی 2 ماہ قبل 4 جون کو ریاست وایومنگ میں ’یلو اسٹون نیشنل پارک‘ میں گم ہوگئی تھی۔ وہ اپنے مالک میاں بیوی کے ساتھ کیلیفورنیا سے اس نیشنل پارک میں گھومنے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بلی نے گھر کو آگ لگا دی، لاکھوں کا نقصان

رین بو کی گمشدگی کے بعد اس کے مالک اسے 4 دن تک وہاں تلاش کرتے رہے لیکن یہ بلی انہیں نہ ملی اور بلاآخر انہیں واپس کیلیفورنیا میں واقع اپنے گھر لوٹنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں میاں کو گزشتہ ماہ کیلیفورنیا میں قائم جانوروں کے تحفظ کے ادارے کی جانب سے کال آئی، جس میں انہیں بتایا گیا کہ ان کی بلی ادارے کی تحویل میں ہے۔

وہ دونوں میاں بیوی جب اپنی بلی کو دیکھنے گئے تو حیران رہ گئے کیونکہ ان کی بلی نے وایومنگ سے کیلیفورنیا تک 900 میل کا سفر 2 ماہ میں تن تنہا طے کیا تھا اور جب اسے جانوروں کے تحفظ کے ادارے نے تحویل میں لیا وہ اس وقت اپنے گھر سے صرف 200 میل دور تھی۔

؟

بلی کی مالکن کا کہنا ہے کہ رین بو نے اتنا طویل سفر اکیلے طے کیا، اس دوران خوراک کی کمی کے باعث اس کا وزن 6 پونڈ (تقریباً 40 فیصد) کم ہوگیا ہے جبکہ زیادہ دوڑنے اور چلنے کی وجہ سے اس کے پنجے بھی خراب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جانوروں پر تشدد: پاکستان میں جانوروں کے حقوق کے لیے کیا قوانین ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ اب انہوں نے اپنی بلی کے ساتھ مائیکروچپ کے علاوہ جی پی ایس گلوبل ٹریکر بھی فٹ کردیا ہے تاکہ وہ آئندہ کبھی غائب نہ ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ہم کبھی کیمپنگ کرنے کہیں دور نہیں جائیں گے بلکہ گھر پر ہی کیمپنگ کیا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل