میانوالی کا جلسہ منسوخ، عمران خان کا 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے میانوالی کا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو ہم احتجاج کریں گے، میں نے پارٹی کو عدالت سے رجوع کرنے کا کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس کیخلاف دوبارہ درخواست دے دی

انہوں نے کہاکہ اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے مضمون کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا گیا، حالانکہ اس میں میری ساکھ کی بات کرتے ہوئے تعریف کی گئی۔ اخبار نے لکھا ہے میں پاکستان کا واحد لیڈر ہوں جس کی مسلمان ممالک اور مغربی ممالک میں ساکھ ہے۔

عمران خان نے کہاکہ اسرائیل کے حوالے سے میرا موقف آج بھی واضح ہے، آپ پہلے دو ریاستی حل کی طرف جائیں پھر آپ سے بات ہوگی،   اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، ان سے تعلقات کا حامی کیسے ہوسکتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کا ایک بیان آیا ہے کہ اچھے بچے بنو، مل کر رہو تاکہ ملک ترقی کرے، تو ان کے لیے پیغام ہے کہ امن انصاف سے آتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں ڈاکا مارا گیا، 9 مئی واقعات میں کارکنوں کو جیل میں ڈالا گیا اور کوئی تحقیقات نہیں ہو رہیں۔

عمران خان نے سوال کیا کہ کیا آپ جو ترامیم کرنے جارہے ہیں ان سے امن آئے گا، چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر امپائر کے ساتھ اوپنر بلے باز بھی ہیں۔ جبکہ تھرڈ امپائر ان کی ٹیم کا کپتان ہے، وہ پیچھے بیٹھ کر سب چلا رہا ہے، اسی لیے یہ لوگ اپنے امپائرز کو توسیع دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کو اس لیے تحفظ دیا جارہا ہے تاکہ الیکشن فراڈ نہ کھلے اور 9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے نہ آئے۔

عمران خان نے کہاکہ یحییٰ خان نے بھی وہی کیا تھا جو آج یہ کررہے ہیں، یہ ٹولہ الیکشن فراڈ چھپانے کے لیے معاشرے اور جمہوریت کی تباہی کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آمدن نہ بڑھنے سے قرض بڑھ رہا ہے، کوئی سرمایہ کاری کو تیار نہیں اور لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ لاہور میں جلسے سے ایک دن قبل اجازت دی گئی اور پھر کنٹینرز لگا دیے گئے، ہمارے جلسوں میں لوگ پیدل چل کر آتے ہیں، ہم قیمے والے نان نہیں کھلاتے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست غیرموثر قرار

انہوں نے کہاکہ عدلیہ کو ختم کرکے یہ لوگ غیر اعلانیہ مارشل لا لگانا چاہتے ہیں، یہ وہ ترامیم کرنے لگے ہیں جو کسی آمر نے بھی نہیں کیں، ہم ان ترامیم کے خلاف اسٹریٹ موومنٹ شروع کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن