کوئٹہ: ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں نقل کرانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں نقل کرانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں 3 ملزمان ظفر، احمد اللہ اور ظاہر محمود کو نامزد کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان سے 6 عدد جدید ڈیوائسز اور 6 ایئر بڈز برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبا کا ایم ڈی کیٹ امتحان، مراکز کے گرد دفعہ 144 نافذ

ایف آئی آر کے مطابق جدید ڈیوائس پیپر کے دوران نقل کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

ایف آئی آر میں درج ہے کہ ملزمان بیوٹمز یونیورسٹی کے قریب برساتی نالے میں طلبہ کو ڈیوائسز اور ایئر بڈز فروخت کررہے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق رش کے باعث سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو ڈیوائسز فروخت کرتے دیکھا۔

ایف آئی آر کے متن میں درج ہے کہ پولیس اہلکاروں کے پہنچنے پر رش میں موجود 2 افراد نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی، اور اس دوران ایک سپاہی کی شرٹ پھٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ کب ہو گا؟ تاریخ سامنے آ گئی

ایف آئی آر کے مطابق اس دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ان کا ساتھی رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

نیپرا نے کے الیکٹرک پر کروڑوں روپے جرمانہ کیوں عائد کیا؟

وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی

صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے مصر جائیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کا امکان

ویڈیو

’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

‘ڈرامہ بازی نہ کریں’ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنرخیبرپختونخوا کو ملا یا نہیں؟

تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی

کالم / تجزیہ

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر

بیت اللہ سے