سعودی عرب کے قومی دن پر اسلام آباد میں تقریب، سعودی سفیر کی اردو میں تقریر

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اردو میں تقریر کی ہے۔

سعودی سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان مذہبی، سیاسی، عسکری، ثقافتی اور سفارتی تعلقات کی ایک طویل اور فخریہ تاریخ ہے۔

سعودی سفیر نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات خالص اسلامی، بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں نمایاں تعلقات ہیں۔ یقین ہے کہ معیشت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp