وزیر ثقافت سندھ کی بنائی گئی 2 رکنی کمیٹی نے مصور سیفی سومرو کی پینٹنگز کے فریئر ہال سے مبینہ طور پر غائب ہونے کے معاملے پر اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔
کمیٹی کی جانب سے وزیر ثقافت کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ پینٹنگز غائب نہیں ہوئیں، بلکہ 2017 سے فریئر ہال میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں آرٹسٹ سیفی سومرو کی پینٹنگ چوری کے واقعہ پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست کس نے دی؟
رپورٹ کے مطابق مختلف نمائشوں کے باعث پینٹنگز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے، اور نجی چینل کے ڈرامے میں نظر آنے والی پینٹنگز سیفی سومرو کی ہی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹنگ مالک اور فریئر ہال انتظامیہ کے درمیان غلط فہمی ہوئی، مصور نے اپنی پینٹنگز واپس لینے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں مصور صفدر علی کی ’گم شدہ‘ پینٹنگز کی یوٹیوب پر ڈرامائی بازیافت
واضح رہے کہ آرٹسٹ سیفی سومرو کی پینٹنگز مبینہ طور پر چوری ہونے کے بعد ایک ڈرامے میں نظر آئی تھیں، جس کے بعد پولیس کو رپورٹ درج کروائی گئی تھی۔