کراچی سے لاہور جانے والی نجی فضائی کمپنی کی پرواز نے ’مے ڈے‘ کال کیوں دی؟

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے بتایا ہے کہ فلائیٹ کپتان نے لاہور کے قریب 7 بج کر 15 منٹ پر کارگو کمپارٹمنٹ میں دھویں کا بتا کر ’مے ڈے‘ کال دی۔ فلائی جناح کی پرواز ایف ایل 846 سات بج کر 23 منٹ پر بحفاظت لاہور ایئرپورٹ اتر گئی تھی۔

ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ ایس او پی کے تحت ایئر پورٹ اتھارٹی فائر ڈیپارٹمنٹ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موقع پر موجود تھا۔ تمام مسافروں اور عملہ کو جہاز کے ایمرجنسی انخلا نظام کے ذریعہ بحفاظت باہر نکالا گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی سے لاہور پہنچنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

ترجمان نے بتایا کہ فائر ڈیپارٹمنٹ نے معائنہ کے بعد 7 بجکر 57 منٹ پر جہاز کو کلیئر قرار دیا۔ تاہم اعلیٰ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی سے لاہور پہنچنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی اور مسافروں کو سلائیڈز کے ذریعے جہاز سے نکالا گیا تھا۔ جہاز میں عملے کے افراد سمیت 171 مسافر سوار تھے اور سب محفوظ رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp