چین نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کردی

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے وزیر خارجہ  وانگ یی نے اپنے لبنانی ہم منصب عبداللہ بو حبیب کو بتایا کہ بیجنگ خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں لبنان کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے وانگ کے حوالے سے بتایا ’ہم خطے میں ہونے والی پیش رفت، خاص طور پر لبنان میں مواصلاتی آلات کے حالیہ دھماکوں پر پوری نظر رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کے خلاف بلاامتیاز حملوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں‘۔ واضح رہے کہ چینی اور لبنانی وزرائے خارجہ کی ملاقات نیویاک میں منعقدہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

وانگ یی اپنے بیان میں مزید کہا کہ چین انصاف اور لبنان سمیت عرب بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور شہری آبادی پر بمباری کر کے 35 بچوں سمیت 492 افراد کو شہید کر دیا ہے۔ لبنان کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ پیر کو اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 492 ہو گئی ہے جن میں 35 بچے بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت