قومی اور بلوچستان اسمبلی میں منشیات کا کاروبار کرنے والے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، مولانا ہدایت الرحمان

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں ایسے ایسے لوگ موجود ہیں جو منشیات کا کاروبار کر تے ہیں لیکن دیکھنے میں اتنے معتبر ہیں جیسے انہوں نے قائداعظم کے ساتھ مل کر پاکستان بنایا ہو۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو روزگار دینے کے بجائے روزگار کے مواقع بندکر نے پرزور دے رہی ہیں، پنجگور بارڈر سے ضلعی انتظامیہ کی ایک رات کی کمائی صرف 10 کروڑ روپے ہے جو ضلعی انتظامیہ کے افسران آپس میں بانٹ لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مولانا ہدایت الرحمان کا بلوچستان حکومت سے علیحدگی کا اعلان

مولانا ہدایت الرحمان نے کہاکہ حکومت اپنی شاہ خرچیوں کو ختم کرنے کے بجائے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان میں بے روزگاری کی شرح زیادہ ہے، کیونکہ یہاں پر کوئی فیکٹری موجود نہیں، ضلع لسبیلہ میں 172 فیکٹریاں موجود ہیں لیکن وہاں غیر مقامی لوگ کام کررہے ہیں۔

مولانا ہدایت الرحمان نے کہاکہ سالانہ ہزاروں نوجوان تعلیم مکمل کرکے بے روزگار بیٹھ جاتے ہیں لیکن حکومت سالانہ 5 ہزار نوجوانوں کو روزگار بھی نہیں دے سکتی، صوبے کے پڑے لکھے نوجوان اپنے گھر چلانے کے لئے مزدوری کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے 25 سے 30 لاکھ افراد بارڈر کے کاروبار سے منسلک ہیں لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو روزگار دینے کے بجائے روزگار کے مواقع بھی بند کر نے پرزور دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مولانا ہدایت الرحمان کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے کیوں نکالا گیا؟

انہوں نے کہاکہ حکومت دلیل دیتی ہے کہ بلو چستان میں بارڈر کے کاروبار سے ملکی معیشت کو 200 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، تو بایا جائے کہ کیا حکمرانوں کی عیاشیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت پر بوجھ نہیں پڑرہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘