وزیرستان کی مویشی منڈی جل کر خاکستر، ویڈیو وائرل

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں مویشی منڈی مکمل طور پر تباہ دیکھی جاسکتی ہیں اور درجنوں جانور زندہ جل گئے ہیں۔ اس پوری صورتحال پر سوشل میڈیا پر لوگ شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں۔

صحافی طاہر خان نے لکھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آج ہونے والی یہ وحشت قابل مذمت اور ناقابل معافی جرم ہے۔ اس کی فوری تحقیقات اور ملوث ذمہ داران  کو سخت سزا دینی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سویلین علاقوں میں طاقت کا بے دریغ استعمال قابل گرفت ہے اور اس پر خاموشی جرم ہے۔

اسلام آبادیز نامی پیج نے واقع پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اونٹ کا ایک پاؤں کاٹ دیا گیا تو آسمان سر پر اٹھا لیا گیا تھا لیکن آج میر علی میں مویشی منڈی مکمل طور پر زندہ جلائی گئی لیکن کسی کو احساس بھی نہیں۔ پیج پر مزید کہا گیا کہ ایسا کیوں ہے کہ عام لوگوں کے بڑے جانی و مالی نقصان کو قومی سانحہ کا نام نہیں دیا جاتا اور نہ میڈیا پر مہینوں تک افسوس اور خبریں چلتی ہیں۔ صارف نے کہا کہ بتایا جائے کہ یہ کس نے اور کیوں کیا؟

صحافی عمران ریاض نے میر علی کے بازار کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سب کچھ جل کر خاک ہوگیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ بہت تکلیف دہ مناظر ہیں اللہ ہمارے ملک اور عوام پر رحم فرمائے۔

ایک ایکس صارف نے میر علی بازار میں مارٹر بم سے ہلاک ہونے والے مویشیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انسان تو انسان جانور بھی نہیں چھوڑے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp