اسلام آباد پولیس کے اہلکار کی شہری سے رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اسلام آبادیز نامی پیج نے لکھا کہ اسلام آباد کے تھانوں میں میرٹ پر تعیناتیاں نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ پیج پر مزید کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کو پنجاب پولیس بننے سے روکیں کیونکہ اب روزانہ کی بنیاد پر ہی اسلام آباد پولیس کی کبھی ہراساں کرنے تو کبھی رشوت لینے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔
اسلام آباد کے تھانوں میں میرٹ پر تعیناتیاں نہ ہونے پر اسلام آباد پولیس کی بہترین کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا. تھانہ نون میں شہری سے رشوت وصولی کی وڈیو وائرل
خدارا اسلام آباد پولیس کو پنجاب پولیس بننے سے روکے،روزانہ کی بنیاد پر میڈیا کے ہیڈلائنز میں کبھی ہراسمنٹ، رشوت کبھی کیا pic.twitter.com/I9lAe3My1P
— Islamabadies (@Islamabadies) September 24, 2024
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کے لیے رشوت لینا بہت عام سی بات ہے، پولیس اہلکار جگہ جگہ ناکوں پر لوگوں کو ہراساں کرکے کھلم کھلا رشوت لیتے ہیں اور اگر واردات ہونے پر پولیس کو کال کی جائے تو یہ اس وقت پہنچتے ہیں جب چور شہر بھی چھوڑ کر جاچکے ہوتے ہیں۔
یہ تو بہت ہی عام سی بات ہے انکے لیے۔۔ جگہ جگہ ناکوں پہ دانت نکالتے لوگوں کو ہراس کرتے یہ کھلم کھلا رشوت لیتے ہیں۔۔
رہی بات معیار کی تو وہ اتنا اعلی ہے کہ کسی کے خوف سے بندہ انکو کال کرے تو یہ اسوقت پہنچتے جب اگلے واردات پوری کر کے شہر بھی چھوڑ چکے ہوتے!!— اجنبی (@ajnaabiii) September 24, 2024
سجاول حنیف لکھتے ہیں کہ اسلام آباد پولیس اب پنجاب پولیس سے بھی دو ہاتھ آگے نکل چکی ہے۔
Yay ab punjab police sy 2 hath agy nikly huay hain
— Sajawal Hanif (@IamKhitran) September 24, 2024
واضح رہے کہ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی کو فوری معطل کردیا اور یقین دلایا ہے کہ اگر اے ایس آئی کو انکوائری میں قصوروار پایا گیا تو سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔