کوئٹہ میں دہشتگردی کے 2 واقعات، ماں بیٹا جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے 2مقامات پر دہشتگردی کے واقعات پیش آئے ہیں، پہلا فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے بروری سبزل روڈ پر رونما ہوا جس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق ہوئے۔ دوسرا واقعہ مغربی بائی پاس بھوسہ منڈی کے قریب پیش آیا، جس میں سڑک کنارے نصب دھماکا خیر مواد پھٹنے سے پولیس وین متاثر ہوئی اور 12 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں بروری سبزل روڈ پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ماں بیٹا جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ واقعے کے محرکات پر تفتیش کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: لیاقت بازار میں آئی ای ڈی دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

دہشتگردی کا دوسرا واقع مغربی بائی پاس بھوسہ منڈی کے قریب پیش آیا، جس میں سڑک کنارے نصب دھماکا خیر مواد پھٹنے سے پولیس وین متاثر ہوئی، اور دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسٹکواڈ کی ٹیمیں شواہد اکھٹے کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: کچلاک میں پولیس وین کے قریب دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید 1 زخمی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی نے کہا کہ پولیس موبائل پر دہشتگردانہ حملہ قابل مذمت ہے، دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، دہشت گرد بزدل ہیں جو سافٹ ٹارگٹ کی تلاش میں رہتے ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے ہدایت کی کہ حملے میں زخمی پولیس اہلکار اور سول افراد کی صحت یابی کے لیے دعا کی جائے گی۔ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp