جب اداکار نعمان اعجاز بیوی کے سامنے جھوٹے ثابت ہوئے

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر اداکار نعمان اعجاز کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ میزبان معین اختر کے پروگرام میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہیں اور میزبان کی جانب سے کیے گئے مختلف سوالات کے جواب دے رہے ہیں اور ایک سوال کے جواب میں اداکار اہلیہ کے سامنے جھوٹے ثابت ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: نعمان اعجاز کا بڑھتی عمر پر دلچسپ تبصرہ

معین اختر نے نعمان اعجاز سے سوال کیا کہ جھگڑا ہونے کی صورت وہ اہلیہ سے معافی کیسے مانگتے ہیں جس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ ’رابعہ، مجھے معاف کردیں‘۔ اس پر میزبان نے نعمان اعجاز کی اہلیہ سے پوچھا کہ کیا کبھی اداکار نے ان سے معافی مانگی جس پر ان کا کہنا تھا کہ نعمان اعجاز نے کبھی ان سے معافی نہیں مانگی۔

میزبان نے مزید سوال کرتے ہوئے اداکار سے پوچھا کہ اگر وہ پولیس میں ہوتے تو کون سا کام شوق سے کرتے جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ایماندار افسر ہوتے اور چوروں کو پکڑتے اوراگر وہ سپر مین ہوتے تو وہ میزبان معین اختر کو غائب کر دیتے۔

اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے اداکار نعمان اعجاز نے کہا کہ وہ کم گو ہیں، خوش لباس ہیں اور باتمیز ہیں۔ کھانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ سموسہ، مٹھائی اور پھل تینوں ہی کھانے میں پسند کرتے ہیں۔

ایک پیج کی جانب سے یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی جس پر لکھا تھا کہ ’کتنا خوبصورت وقت تھا جو گزر گیا‘۔

ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی تو صارفین کی جانب سے اس پرمختلف تبصرے کیے گئے۔ کسی نے خوبصورت یاد شیئر کرنے پر صارف کا شکریہ ادا کیا تو کوئی عالمی شہرت یافتہ لیجنڈر فنکار مرحوم معین اختر کو یاد کرتا نظر آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp