پنجاب اسپورٹس بورڈ نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے آبائی شہر میاں چنوں میں ان کے نام سے منسوب اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب اسپورٹس بورڈ پرویز اقبال نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ارشد ندیم نے برینڈ ایمبیسیڈر بننے کے لیے پہلے اسمارٹ فون کا انتخاب کرلیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ پرویز اقبال اور ارشد ندیم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبے میں ایتھلیٹک ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پرویز اقبال نے ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی کو سراہا اور انہیں پاکستان کا حقیقی ہیرو قرار دیا۔
اس دوران ارشد ندیم کے ہمراہ ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ بھی موجود تھے، جنہوں نے کہاکہ ارشد ندیم کی اس کامیابی کے پیچھے ٹیم ورک ہے۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان
انہوں نے کہاکہ ارشد ندیم کی کامیابی کھیلوں کے میدان میں پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، اور پورا ملک ان کے شاندار کارنامے سے پر جوش ہے۔