پاکستان کو آئی ایم ایف کے نئے بیل آؤٹ پیکج کی پہلی قسط کتنی ملے گی؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے پیکج کی منظوری دی ہے،پاکستان کو ایک ارب یا ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دیدی

اس سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رواں مالی سال مہنگائی کا ہدف 11.5 فیصد ہے، رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 2.5 سے 3.5 فیصد تک ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 فیصد تک رہ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی ہے، پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے، قرض پروگرام منظوری کے بعد دوسری قسط بھی اسی مالی سال آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں، جلد معاملات طے پاجائیں گے، وزیر اعظم

قبل ازیں نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں، سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں، ان کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp