مجوزہ آئینی ترمیم: تحریک انصاف کا وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا وفد آج شام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا، ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم پر گفتگو ہوگی۔ دونوں جماعتیں آئینی ترامیم سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کریں گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد دونوں جماعتوں کی جانب سے آج شام ملاقات طے کی گئی۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کی لیگل ٹیمز کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترامیم پر دونوں جماعتوں نے ایک ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا تھا، ملاقات میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر مشاورت بھی ہوگی۔

یہ پڑھیں: فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم آئینی ترمیم پر فضل الرحمان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، تاہم اگر اتفاق نہ ہوسکا تو پھر بھی نمبر پورے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہاکہ امید تھی کہ آئینی اصلاحات پر فضل الرحمان ہمارا ساتھ دیں گے، تاہم انہوں نے مزید مشاورت کا کہا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے کہا کہ فضل الرحمان کے بغیر آئینی ترامیم نہیں ہوسکیں گی، مولانا کے مطمئن ہونے پر ستمبر یا اکتوبر میں آئینی ترمیم ہوسکتی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں توقع تھی کی مولانا فضل الرحمان کی وجہ سے ہمارے نمبر پورے ہیں، لیکن یہ ہماری خوش فہمی ہی نکلی۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کا مقصد عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوانا ہے،,سلمان اکرم راجا

خیال رہے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جھوٹی حکومت اپنے جھوٹ کو چھپانے کے لیے آئین میں ترمیم کرنا چاہتی ہے، ان ترمیم کے خلاف آپ کو لڑنا ہے، اس ملک کی تقدیر کا معاملہ ہے، ایک جھوٹی عدالت قائم کی جا رہی ہے، ہم اس کو نہیں مانتے، ہم قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انہیں کہہ چکے ہیں کہ آپ بغض میں ڈوبے ہوئے ہیں، آپ 26 اکتوبر کو گھر چلے جائیں اور اس سیاہ عدالت کا حصہ نہ بنیں۔ اس سیاہ عدالت کے 21مقصد ہیں کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد کی جائے، اور اس عدالت سے حکم لیا جائے، ان کا دوسرا ارادہ یہ ہے کہ عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوائی جائے، کیوں کہ یہ ناکام ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

واضح رہے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنارہے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ اتفاق رائے ہوجائے۔

انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو ہمارے پاس تشریف لائے تھے، جس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ ہم اپنا اپنا مسودہ تیار کریں گے، اور پھر مشاورت کی جائے گی۔ اسلام آباد میں بڑی گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، ڈرافٹ دکھائے بغیر کہا جارہا تھا کہ آئینی ترمیم کی حمایت کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیاکہ شخصیات کے بجائے اداروں کے لیے اصلاحات پر جائیں، صرف آئینی عدالت کے معاملے پر ہمارا اتفاق ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈگری بزنس ایڈمنسٹریشن میں حاصل کی، مگر ملک کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ آ گئی، چیئرمین سینیٹ کی متحرک مشیر مصباح کھر

جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی ختم ہو رہی ہے؟

چترال سے ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کا آغاز: صوبے میں ناراض کارکنان کو منانے کے لیے کیا اقدامات جاری ہیں؟

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، کیا یہ عوام کے لیے واقعی مفید ثابت ہوئے؟

ویڈیو

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی ختم ہو رہی ہے؟

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان