آخری لمحات میں چیمپیئنز کپ سے کھلاڑیوں کو نکالنے پر شعیب ملک پی سی بی پر پھٹ پڑے

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیم اسٹالینز کے مینٹور شعیب ملک نے فیصل آباد میں جاری چیمپیئنز ون ڈے کپ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو اچانک واپس بلائے جانے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ روز لائنز پاکستان اور اسٹالینز کے میچ میں وقفے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ صبح آپ کا میچ ہو اور رات 11 یا ساڑھے 11 بجے آپ کو یہ پیغام ملے کہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو فوری طور پر ریلیز کیا جائے تو ایسا کرنا تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کا انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کا اعلان

انہوں نے کہا کہ جانے والے کھلاڑیوں کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو اچانک بلانا جو رات بھر طویل سفر کرکے آئے اور ایسے موسمی حالات میں 50 اوورز کا میچ کھیلے، یہ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کو گفت و شنید سے حل کیا جاسکتا ہے اور پھر فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ ہماری ٹیم میں ایک کھلاڑی ایسا ہے جسے لاہور سے بلوایا گیا کیونکہ ہمارے 2 بیٹرز شان مسعود اور بابر اعظم چلے گئے تھے، اس نقصان کو پورا کرنے کے لیے ہمیں ایک بیٹر کی ضرورت تھی اور ہم چاہتے تھے وہ ایسی جگہ سے آئے جہاں سے اسے زیادہ سفر نہ کرنا پڑے اور آکر میچ بھی کھیلا جاسکے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے محسن کو لاہور سے بلایا۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک سے شادی سے پہلے ثانیہ مرزا کی کس اداکار سے دوستی مشہور تھی؟

واضح رہے کہ منگل کو پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ اسکواڈ کے اعلان کے بعد اور ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی سفارش پر منتخب کھلاڑیوں کو چیمپیئنز ون ڈے کپ کے پلے آف سے واپس لے لیا گیا ہے تاکہ انہیں سیریز سے قبل کچھ آرام مل سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟