بابر اعظم اور شان مسعود کا ایک ساتھ سفر، ویڈیو وائرل

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان شان مسعود اور وائٹ بال کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک گاڑی میں سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بابر اعظم اور شان مسعود انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیمپ کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آخری لمحات میں چیمپیئنز کپ سے کھلاڑیوں کو نکالنے پر شعیب ملک پی سی بی پر پھٹ پڑے

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ  ( پی سی بی ) کی جانب سے لاہور میں کنکشن کیمپ اختتام پذیر ہو گیا جس میں منیجمنٹ نے ٹیم میں اتحاد پر زور دیا۔ پی سی بی نے  بابر اعظم کو وائٹ اور شان مسعود کو ریڈ بال ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کھلاڑی کو ڈراپ  ہونے اور کپتانی سے ہٹانے کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔ تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی کہ ہرصورت کپتان کو سپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کا انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ سلیکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔  قومی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

15 ٹیسٹ میچوں میں 47 وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ لی ہے جو انجرڈ ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے مصروف شیڈول کے پیش نظر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کچھ کھلاڑیوں کو آرام دینا مناسب رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

چترال حملے میں ملوث طالبان لیڈر ٹی ٹی پی کنٹرول کمیشن کا سربراہ مقرر

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟