وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے کو خوشخبری سنادی

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر اضافی بوجھ کو کم کیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ معاشی اصلاحات کے لیے ٹیکس نیٹ سے باہر موجود شعبوں کو دائرہ کارمیں لانا ہوگا، تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ طبقے پراضافی بوجھ کو کم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر، دکاندار بھی ملکی ترقی کے لیے ٹیکس دیں، وفاقی وزیر خزانہ

انہوں نے کہاکہ ریٹیلرز، ہول سیلرز، زراعت اورپراپرٹی شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا، گزشتہ برس محصولات میں 29 فیصد اضافے کے باوجود ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 9 فیصد رہی ہے، یہ شرح کسی بھی ملک کی معیشت کواستحکام نہیں دلا سکتی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اب نان فائلرکی اصطلاح ختم کرنے جارہی ہے، ٹیکس نہ دینے والوں پرایسی پابندیاں لگائیں گے کہ وہ بہت سے کام نہیں کرسکیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت کے پاس لوگوں کے طرزِ زندگی کا ڈیٹا موجود ہے، لوگوں کے پاس کتنی گاڑیاں، بیرونِ ممالک سفر اور دیگر اخراجات کیا ہیں، سب کا ریکارڈ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر تجویز کردہ ٹیکس ختم ہو سکتا ہے؟

محمد اورنگزیب نے کہاکہ اس ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے ایف بی آرٹیکس ادا نہ کرنے والوں کوحراست میں لیے بغیر انہیں ٹیکس نیٹ میں لائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp