ثنا خان ایک مشہور سابق بالی ووڈ اداکارہ ہیں، جنہیں بگ باس میں شرکت اور اپنی ہٹ بالی ووڈ فلموں سے شہرت ملی، تاہم اب وہ باعمل مسلمان ہیں اور شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے، وہ اب مناسب حجاب بھی پہنتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’دل دل پاکستان‘ سے شہرت کے بام عروج پر پہنچنے والے جنید جمشید اب بھی دلوں میں بستے ہیں
ثنا خان کی شادی 2020 میں ایک نوجوان مسلم اسکالر مفتی انس صیاد سے ہوئی، جولائی 2023 میں جوڑی کے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام جوڑی نے پاکستان کے نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے نام پر رکھا ہے۔
View this post on Instagram
ثنا خان نے ایک انٹرویو میں جنید جمشید کے لیے اپنے شوہر کی دعاؤں کے بارے میں بات کی۔ ثنا خان نے کہا ’میرے شوہر ایک بار پاکستان کے مشہور گلوکار جنید جمشید کے لیے دعا کررہے تھے، میرے شوہر نے دعا کی کہ انہیں (جنید جمشید) جنت میں اعلیٰ مقام نصیب ہو، اللہ انہیں معاف کرے اور تمام عذابوں سے بچائے۔‘
یہ بھی پڑھیں: اداکار علی افضل شوبز انڈسٹری سے دینی ماحول کی طرف کیسے آئے؟
ثنا خان نے کہا کہ وہ جنید جمشید کے لیے اپنے شوہر کی دعائیں سن کر دنگ رہ گئیں اور سوچا کہ اگر ان کی موت واقع ہوجائے تو کیا ان کے بھی ایسے وفادار دوست ہیں جو ان کے لیے دعا کریں، سوچنے پر انہیں ایسا کوئی دوست نہیں ملا جو ان کے لیے دعا کریں، ان کے دوستوں کو صرف ڈانس کرنے کی پڑی ہے،انہیں پرواہ نہیں کہ مجھے قبر میں عذاب ہوگا۔
’تب مجھے احساس ہوا کہ مجھے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو میرے لیے دعا کرے جیسا کہ میرے شوہر جنید جمشید کے لیے دعا کررہے تھے اور پھر میں سب سے پہلے اپنے شوہر کی طرف راغب ہوئی۔‘