اداکار علی افضل شوبز انڈسٹری سے دینی ماحول کی طرف کیسے آئے؟

اتوار 28 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف اداکار علی افضل خان نے کہا ہے کہ سابق نعت خواں جنید جمشید مرحوم نے انہیں دینی ماحول فرام کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

علی افضل اعوان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ہے جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے ہیں۔

علی افضل نے کہا ہے کہ میں نے 20 سے 22 سال تک شوبز انڈسٹری میں خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہاکہ میری اداکاری کے دوران ہی جنید جمشید بھی اسی شعبے سے منسلک تھے اور ان سے اکثر و بیشتر بیٹھک ہوتی تھی۔

علی افضل نے کہاکہ میں نے میزبانی کے دوران قرآنی تعلیمات کو سمجھنا شروع کر دیا تھا اور پھر جنید جمشید دعوت تبلیغ کی طرف لے آئے۔

’میں نے دعوت تبلیغ والوں کے ساتھ پہلے 3 اور پھر 40 دن لگائے۔ نماز باقاعدگی سے ادا کرتا تھا۔ اس کے بعد میں نے سوچا کہ اب 2 ہی راستے ہیں کہ شوبز یا دین، تو میں نے فیصلہ کرتے ہوئے دین کے راستے کی طرف آ گیا‘۔

علی افضل نے مزید کہاکہ کسی بھی اداکار کے لیے یہ آسان نہیں ہوتا کہ وہ کیریئر چھوڑ دے لیکن میں نے تہیہ کر لیا تھا اور پھر یہ ممکن بھی ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب