اسرائیل کو غزہ کا ایک سینٹی میٹر علاقہ بھی نہیں لینے دیں گے، فلسطینی صدر

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کا ایک سینٹی میٹرعلاقہ لینے دیں گے نہ فلسطینی عوام غزہ سے نکلیں گے، اسرائیل کو ہی غزہ سے نکلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطین اسرائیل تنازع: سفارتی کوششوں میں تیزی، جو بائیڈن کا پہلی بار محمود عباس سے ٹیلفونک رابطہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر مظالم کی دنیا ذمہ دار ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی کانگریس کو گمراہ کیا نیتن یاہو نے جھوٹ بولا کہ غزہ میں کوئی بچہ نہیں مرا، 15 ہزار سے زائد بچوں کو اسرائیل نے نہیں تو کس نے شہید کیا۔

اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کیے جائیں

محمود عباس نے برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کیے جائیں، بچوں اور خواتین کا قتل عام بند کرو فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرو، فلسطینی عوام غزہ سے نہیں نکلیں گے، فلسطین ہمارا وطن ہے ہمارے باپ دادا کی زمین ہے، فلسطین ہمارا ہی رہے گا لیکن غاصب اسرائیل غزہ سےایک دن ضرور نکلے گا۔

امریکا مسلسل اسرائیل کو جنگی ہتھیار فراہم کررہا ہے

انہوں نے کہا کہ امریکا مسلسل اسرائیل کو جنگی ہتھیار فراہم کررہا ہے اور اسرائیل ان ہتھیاروں کو غزہ میں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے استعمال کررہا ہے، غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہزار 534 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی جنگ امریکی امداد کے بغیر ممکن نہیں، اسرائیلی افسر کا اعتراف

خیال رہے واشنگٹن اسرائیل کا قریب ترین اتحادی اور سرپرست ہے، امریکا ہی اسرائیل کو اربوں ڈالر کا فوجی سازوسامان فراہم کررہا ہے اور یہ سلسلہ تقریباً ایک سال پر محیط غزہ جنگ کے دوران مسلسل جاری رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp