پاکستان تحریکِ انصاف کے وکلا نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکلا آئینی عدالت کے قیام کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر جمع ہوئے تھے جہاں سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ، اعظم سواتی اور راجہ بشارت بھی موجود تھے۔ وکلا کے احتجاج میں ’گو قاضی گو‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔
سوشل میڈیا پر وکلا احتجاج کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو صارفین نے وکلا کی تعداد پر سوال اٹھایا کہ لاکھوں وکیلوں کے ہوتے ہوئے اتنے کم وکیل احتجاج کے لیے پہنچے ہیں۔ عبد اللہ طارق سہیل نے وکلا کے احتجاج کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ وکیل اندازاً کتنے لاکھ ہوں گے؟
یہ وکیل اندازا کتنے لاکھ ھوں گے؟ pic.twitter.com/pd3SXSa6XX
— Abdullah Tariq Sohail (@ats_sohail) September 27, 2024
صابر محمود ہاشمی نامی صارف نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے ٹوٹل 69 انقلابی وکلا پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ٹوٹل 69 انقلابی وکلاء پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
😉 pic.twitter.com/XdysTMgw7y— Sabir Mehmood Hashmi (@SabirMehmood26) September 27, 2024
نوشی گیلانی نے سوال کیا کہ احتجاج میں حامد علی خان شریک کیوں نہیں ہوئے وہ کہاں ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کے حامی وکلا کو آڑے ہوتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام وکلا جن کی سانس لینے کی بھی وڈیوز اور تصویریں ہر طرف دکھائی دیتی ہیں وہ آج کیوں نہیں آئے؟
کہاں ہیں حامد علی خان ۔۔ ؟
کہاں ہیں وہ تمام وکلاء جن کی سانس لینے کی بھی وڈیوز اور تصویریں ہر طرف دکھائ دیتی ہیں ۔۔ ؟؟
— Noshi Gilani (@noshigilani) September 27, 2024
شہر بانو لکھتی ہیں کہ کدھر ہیں وہ وکلا جو جوق در جوق خان صاحب سے ملنے جاتے تھے اور تصویریں اپ لوڈ کرتے تھے، آج کے احتجاج میں وہ نظر کیوں نہیں آ رہے۔
کدھر ہیں وہ وکلاء جو جوق در جوق خان صاحب سے ملنے جاتے تھے اور تصویریں اپ لوڈ کرتے تھے 😡
— Shehr Bano Official (@OfficialShehr) September 27, 2024
وہاب خان نے طنزاً لکھا کہ سپریم کورٹ کے سامنے ایسا شوگر ڈیڈی احتجاج کرنے سے بہتر تھا کہ وکیل حضرات گھروں میں بیٹھ کر ٹوئٹر پر ہی چند انقلابی ٹوئٹ کر کے عوام کا خون گرما دیتے۔
ویسے سپریم کورٹ کے سامنے ایسا شوگر ڈیڈی احتجاج کرنے سے بہتر تھا کہ وکیل حضرات گھروں میں بیٹھ کر ٹویٹر پر ہی چند انقلابی ٹویٹ کر کے عوام کا خون گرما دیتے۔
— Wahab Khan (@Itx_Wahab123) September 27, 2024
وکلا احتجاج کے باعث سپریم کورٹ کے باہر خاردار تاریں اور پولیس کی نفری پہنچانے پر ایک صارف نے لکھا کہ ’پولیس زیادہ ہے وکیل تو اتنے بھی نہیں‘۔
پولیس زیادہ ہے وکیل تو اتنے بھی نہیں!😂😂 https://t.co/LMSSfthHBx
— Samina Pasha (@pasha_samina) September 27, 2024
بعدازاں پی ٹی آئی وکلا سپریم کورٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس گیٹ تک مارچ کے بعد منتشر ہوگئے تھے۔