بلوچستان: ٹرین سروس 11 اکتوبر سے بحال ہوجائے گی

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین سروس 11 اکتوبر سے بحال ہوجائے گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے یہ سبی کے قریب پل پر کام ڈیڑھ ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بولان: پل کی تباہی سے ماہانہ 4 کروڑ روپے کا نقصان پہنچے گا، ریلوے حکام

یاد رہے کہ 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب سبی کے قریب پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا تھا۔ پل تباہ ہونے سے پہلے بلوچستان میں ٹرین سروس معطل ہوگئی تھی۔

کوئٹہ سے پشاور کے درمیان ٹرین جعفر ایکسپریس 11 اکتوبر کو دوبارہ چلنی شروع ہوجائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp