ملک میں سوتی کپڑے اور سوتی دھاگے کی پیداوارمیں رواں مالی سال کے دوران اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے کون سی ساڑھی بھارت جاتی ہے؟
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی میں ملک میں 219795 میٹرک ٹن سوتی دھاگے کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 8.79 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 202030 میٹرک ٹن سوتی دھاگا بنایا گیا تھا۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں ملک میں سوتی دھاگے کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.06 فیصدکی نموہوئی۔
اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں ملک میں 73000000 مربع میٹرسوتی کپڑے کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 1.01فیصد زیادہ ہے۔
مزید پڑھیے: اسکردو کی خاتون جو جدید دور میں شالیں کھڈی پر بُنتی ہیں
گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 72230000 مربع میٹرسوتی کپڑے کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں ملک میں سوتی کپڑے کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.07 فیصدکی نمو ہوئی ہے۔