اسکردو کی خاتون جو جدید دور میں شالیں کھڈی پر بُنتی ہیں

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیلیٰ کا تعلق گلگت بلتستان کے خوبصورت علاقے  اسکردو سے ہے۔ وہ پچھلے 18 سال سے روایتی کھڈی کے ہنر میں مہارت رکھتی ہیں، جو ان کے علاقے کی قدیم ثقافت کا حصہ ہے۔ یہ ہنر گلگت بتستان کے پرانے وقتوں میں ہوتا تھا جب لوگ ہاتھ سے چادر اور کپڑا بنتے تھے، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھال لیا ہے۔

 لیلیٰ اب  یہی کام جدید مشینوں سے کرتی ہیں۔ مختلف اشیا تیار کرنا شروع کیں۔ اب وہ دوپٹے، چادریں، کپڑے اور دیگر  اشیا تیار کرتی ہیں، جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ علاقے کی دیگر خواتین کے لیے بھی روزگار کا ذریعہ بن چکی ہیں۔

لیلیٰ نے بتایا کہ شروع میں گلگت بلتستان رورل سپورٹ آرگنائزیشن نے تربیت دی جس کے بعد 15 سال کام کرنے کے بعد ابھی 4 برسوں سے اپنی مدد آپ کے تحت کام کررہی ہوں۔ کام میں بہت محنت شامل ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ اپنے ساتھ مزید خواتین کو بھی اس کام میں لگا دیا اور تربیت بھی دی۔

شروع میں انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ یہ ہنر سیکھنا آسان نہ تھا لیکن لیلیٰ نے اپنی محنت اور عزم سے اس کام میں مہارت حاصل کر لی۔ آہستہ آہستہ، ان کا کام بہتر ہوتا گیا، اور مقامی مارکیٹ میں ان کی بنائی ہوئی چیزوں کی مانگ بڑھنے لگی۔

لیلیٰ کہتی ہیں کہ اب بھی سکردو انے والے سیاح میرے ہاتھ سے بنی اشیا بہت شوق سے خرید کر لے جاتی ہیں اور مہمان کو تحفہ دینے کے لیے بھی یہ شال اور دیگر اشیا خرید کر لے جاتے ہیں۔

لیلیٰ نے اپنی کامیابی کو صرف اپنی ذات تک محدود نہیں رکھا۔ انہوں نے اپنے کام کو ایک وسیع مقصد کے تحت جاری رکھا اور اپنے ہنر کو دیگر خواتین کے ساتھ بانٹنا شروع کیا۔ اب وہ دیگر خواتین کو کھڈی کا کام سکھاتی ہیں تاکہ وہ بھی مالی خودمختاری حاصل کر سکیں۔ زیادہ سے زیادہ خواتین یہ ہنر سیکھ کر اپنے گھروں کو چلانے میں خود کفیل بنیں۔

لیلیٰ اور ان جیسی خواتین کی جدوجہد سے اب اس علاقے میں روزگار کے مواقع بھی بڑھ رہے ہیں اور خواتین کی معاشرتی حیثیت بھی بہتر ہو رہی ہے۔

لیلیٰ کی بنائی ہوئی چادریں اور دوپٹے نفاست اور خوبصورتی میں باکمال ہوتے ہیں۔ مقامی سطح پر ان کی بہت مانگ ہے۔ وہ اسے معاشرے کی خدمت کا ذریعہ مانتی ہیں۔ ان کی اس جدوجہد نے نہ صرف ان کی اپنی زندگی کو بہتر بنایا ہے بلکہ علاقے کی دیگر خواتین کے لیے بھی نئی راہیں ہموار کی ہیں۔

لیلیٰ کی محنت، عزم اور خدمت کا جذبہ ان کی کامیابی کا راز ہے، اور وہ دوسروں کے لیے بھی ایک مشعلِ راہ بن چکی ہیں۔

لیلیٰ کی کہانی کے بارے میں مزید جانیے شیریں کریم کی اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور