گلگت بلتستان کی وہ خوبیاں جو سیاحوں کو بار بار اپنی طرف کھینچتی ہیں

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان پاکستان کا ایک خوبصورت علاقہ ہے جو اپنے قدرتی مناظر، پہاڑوں اور دلکش وادیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں ہر سال مقامی و غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

علاقے کی سیاحت کو آئے افراد نے گلگت بلتستان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں اور سیاحوں کا دل سے استقبال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی سیاح یہاں آتا ہے تو وہ خود کو یہاں کے لوگوں کا ہی ایک حصہ سمجھتا ہے اور اسے کوئی غیریت محسوس نہیں ہوتی کیونکہ یہاں کے لوگ بیحد خوش اخلاق اور ملنسار ہوتے ہیں۔

گلگت بلتستان کے بلند و بالا پہاڑ، ہرے بھرے میدان، شفاف جھیلیں اور دل کو چھو لینے والی وادیاں ہر دیکھنے والے کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتی ہیں۔ ہنزہ، اسکردو، دیوسائی اور نلتر جیسی ان گنت جگہیں سیاحوں کے پسندیدہ مقامات ہیں جہاں وہ قدرت کے قریب آ کر سکون اور راحت محسوس کرتے ہیں۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ یہاں کے روایتی کھانے بھی بہت مزیدار ہوتے ہیں۔ مقامی کھانے جیسے چپشورو اور دیگر پکوان ان سیاحوں کو یہاں بار بار آنے پر مجبور کرتے ہیں۔

گلگت بلتستان میں سیاحت کا فروغ بہت اہم ہے کیونکہ یہاں آنے والے سیاح دنیا بھر کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان میں کتنی خوبصورتی اور امن ہے۔ سیاحوں نے لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ بھی اس علاقے کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے ضرور آئیں۔

یہ خطہ قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ مہمان نوازی اور ثقافتی ورثے کا بھی امین ہے جو ہر آنے والے سیاح کے دل میں ایک خاص جگہ بنا لیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp