بشریٰ انصاری نے دوسرے شوہر کو ’ونڈرفل‘ کیوں قرار دیا اور وہ انہیں کیسے ملے؟

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بشریٰ انصاری لیجنڈ فنکارہ اور بہت مضبوط و خود مختار خاتون ہیں۔ انہوں نے بچپن میں ہی کام کرنا شروع کیا تھا اور وہ اب بھی کئی پروجیکٹس میں فعال طور پر کام کر رہی ہے اور اپنی آن اسکرین پرفارمنس سے ناظرین کا دل جیت رہی ہے۔

بشریٰ انصاری اپنی ذاتی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ سے گزری ہیں۔ انہوں نے اپنی شادی کے تقریباً 3 دہائیوں کے بعد طلاق لے لی اور پھر  دوبارہ شادی کر لی۔ ان کے دوسرے شوہر اقبال حسین ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اداکار شروع کیا تھا لیکن پھر وہ ہدایت کاری کی طرف چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: 58 سالہ بھارتی ماڈل کی 32 سالہ خاتون سے شادی، بشریٰ انصاری کیوں برہم ہوئیں؟

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اداکار احسن خان کے ساتھ ایک وی لاگ میں اپنے دوسرے شوہر کو ’ونڈرفل‘ قرار دیتے ہوئے بتایا

’ایک ونڈرفل انسان کے ساتھ رہنے میں اچھا لگ رہا ہے۔ ونڈرفل انسان کا مطلب یہ نہیں کہ وہ رات کو اٹھ کر ڈانس کرتا پھرےبلکہ یک اچھے اخلاق والا انسان ہی ونڈرفل ہوتا ہے۔ وہ مل جائے تو زندگی میں اور کیا چاہیے ہوتا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے: 36 سال تک صبر کرنے کے بعد دوسری شادی کیسے ہوئی؟ اداکارہ بشریٰ انصاری کا انکشاف

انہوں نے بتایا ’اللہ نے یہ انسان خود ہی ٹرے میں رکھ کر مجھے دیدیا۔ اللہ ہی نے فیصلہ کیا۔ میں نے ڈھونڈا بھی نہیں تھا۔  ڈھونڈنے سے کچھ بھی نہیں ملتا۔ ڈھونڈنے سے صرف منحوس ہی ملتے ہیں۔ یہ میری کسی نیکی کا صلہ ہے۔ سچی بات ہے کہ ڈھونڈنے نکلتی تو پانچ، چھ کوششیں کرتی۔ لیکن میرے پاس اتنی ہمت نہیں تھی اور نہ ہی اتنا وقت تھا۔ اگر چھ کوششیں کرتی تو پھر بھی غلط ہی نکلتا۔ چھ میں سے ایک بھی صحیح نہ نکلتا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل