ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو سخت ترین حفاظتی اقدامات کے ساتھ انتہائی خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تہران کے دو علاقائی عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ ملک کے اندر ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایران لبنان کی حزب اللہ اور دیگر علاقائی مزاحمتی گروہوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اگلے اقدامات کا تعین کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے: اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ، ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے جمعہ کو جنوبی بیروت میں ایک حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم ’حزب اللہ‘ کے سربراہ حسن نصراللہ گزشتہ روز بیروت میں ہونے والے فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

تاہم حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ سید حسن نصراللہ زندہ ہیں۔ ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے بھی بتایا ہے کہ وہ محفوظ ہیں۔ ایک سینیئر ایرانی سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ تہران ان کے بارے میں معلومات حاصل کر رہا ہے۔

حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ جمعہ کی شام بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کے بعد تنظیم کے سربراہ حسن نصراللہ سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔ حملوں کے کئی گھنٹے بعد بھی حزب اللہ نے ان کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔ کہا گیا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کی سلامتی کے بارے میں حزب اللہ جلد بیان جاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیل پر حملے کا حکم دے دیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

جمعہ کی شام لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الضاحیہ کو پرتشدد میزائل دھماکوں کی سیریز نے ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ حزب اللہ کی مرکزی کمان کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے مزید کہا کہ اس حملے کی ہدایت کی گئی تھی اور حملہ میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹرز کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp