علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں نہ پہنچنے کی وجوہات کے حوالے سے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے ہمارے کارکنوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی بے تحاشا شیلنگ کی گئی، ہمارے کئی کارکنان زخمی ہیں، جنہیں ریسکیو 1122 کی مدد سے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر رہے ہیں۔

بیرسٹرسفی کے مطابق مریم نواز اور ان کے آلہ کاروں سے براہِ راست فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کا حساب لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ہمیں مری روڈ پر محصور کردیا گیا ہے، عالیہ حمزہ کی دُہائی

انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں جا کر اپنا احتجاج بھر پور انداز میں ریکارڈ کروا دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے سرزمین پنجاب پر مظاہرہ بھی کیا اور کارکنوں سے مخاطب بھی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی طرف سے دباؤ تھا کہ پنڈی جا کر مظاہرہ ریکارڈ کروائیں گے۔ بیرسٹر سیف کے مطابق ہم دوبارہ کس بھی وقت پنجاب کا رخ کریں گے۔ پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے کے بعد کارکنوں کو واپسی کی ہدایت کی گئی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، ن لیگ اپنی بقاء کا جنگ لڑ رہے ہیں۔ ن لیگ اداروں اور عوام کو اپنی گندی سیاست کے بھینٹ چڑھا رہے ہیں، ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہارٹ اٹیک کیوں ہوا؟ اداکارہ صبا قمر نے اپنی بیماری کی وجہ بتادی

مہنگائی میں کمی اور شرح سود میں تاریخی کمی سے معیشت میں بہتری، عالمی اعتماد بحال، شزا فاطمہ

 ماں نے ’دوست‘ کے ہاتھوں جوان بیٹا قتل کروا دیا

عمران ریاض کو نہ اٹھایا گیا، نہ ان کی زبان کٹی، شیر افضل مروت کا دعویٰ

ایران کا ٹرمپ پر دوغلے پن کا الزام، جوہری تجربات کے اعلان کی مذمت

ویڈیو

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟