بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ یوں تو دنیا بھر میں مختلف اقسام کے اعلیٰ پھلوں اور پکوانوں کے باعث اپنی ایک الگ حیثیت رکھتا ہے لیکن ملک بھر میں اس خوبصورت وادی کی شناخت یہاں کی منفرد چائے سے بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کا انوکھا کیفے جہاں گرما گرم چائے کے ساتھ کتابیں پیش کی جاتی ہیں
خیبر سے لے کر کراچی تک مختلف شہروں میں کوئٹہ کے نام سے منسوب ایسے کئی ہوٹلز موجود ہیں جہاں بہترین چائے دستیاب ہے۔
وادی کوئٹہ کی روایات میں ایک روایت صبح و شام کے اوقات میں مختلف اقسام کی چائے کا استعمال بھی ہے، اس شہر میں کئی ایسے قہوہ خانے موجود ہیں جو آج بھی چینک میں چائے پلانے کے منفرد انداز کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تاروجبہ کے لذیذ چپلی کباب اور خوش ذائقہ سبز چائے
شہر کے وسط میں ایک ایسا قہوہ خانہ بھی موجود ہے جو سیاہ، سبز اور دودھ والی چائے کوئلوں پر کچھ اس انداز میں بناتا ہے کہ پینے والا اس چائے کا فدائی ہوجاتا ہے۔
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک چائے فروش نے بتایا ہے کہ گزشتہ 3 دہائیوں سے کوئٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں سے آنے والے افراد کو کوئلوں پر تیار کی جانے والی چائے چینک میں پلا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سب کے لیے مفید سبز چائے کے 10 پوشیدہ فوائد
دراصل کوئٹہ کی چائے اس لیے ذائقے میں بہت اچھی ہوتی ہے کیونکہ یہاں میسر پتی بہت ہی اعلی کوالٹی کی ہوتی ہے جس کی وجہ سے چائے لاجواب بنتی ہے۔