خیبرپختونخوا حکومت ایک نعرے ’کرپشن کرپشن‘ پر چل رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

اتوار 29 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بدامنی کا شکار ہوچکا ہے۔ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ قائم نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو صوبے سے کوئی لینا دینا نہیں یہ ناچ گانے میں مصروف ہیں۔ خیبرپختونخوا کی حکومت ایک نعرے ’کرپشن کرپشن‘ پر چل رہی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملتان کے عوام نے آمریت کا مقابلہ کیا۔ آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اتحادی حکومتوں میں مسائل ہوتے رہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اتحادیوں کو کبھی محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ اتحادی ہیں۔

مزید پڑھیں:فسادی گروپ کے ساتھ تو موئے موئے ہوگیا، عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ گنڈاپور پر وار

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان میں پی پی اکثریتی جماعت ہے۔ پیپلز پارٹی نے 2008 سے 2013 تک بہترین اتحادی حکومت چلائی۔ بلاول بھٹو آئین کے تحفظ اور آئینی عدالتوں کے لیے مختلف بار کونسلز جارہے ہیں۔ بلاول بھٹو اپنا مقدمہ عوام اور وکلا برادری کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی آئینی عدالت کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے آئینی ترامیم کے ذریعے آئینی عدالت قائم کریں۔ کے پی کے امن کے لیے اے پی اس کے بچوں نے بھی قربانی دی۔ ملک کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ ہم نے دوستوں کے ساتھ مل کر امن کا سفر شروع کیا۔ خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہ بہت کم ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ ہم پر کرپشن کے الزام لگاتے ہیں، یہ اسپتالوں اور گندم کی کرپشن میں ملوث ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp