ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشتگردی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

اتوار 29 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی آئندہ بدھ 2 اکتوبر 2024 کو (ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشت گردی کا مقابلہ: مستقبل کا وژن) کے عنوان سے ایک اہم علمی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ یہ تقریب اتحاد کے مرکزی دفتر، ریاض میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس میں اسلامی اتحاد کے رکن ممالک کے مفکرین، صحافی اور محققین شرکت کریں گے، جبکہ اقوام متحدہ کے انسداد دہشتگردی مرکز اور دیگر عالمی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

اتحاد کے سیکریٹری جنرل، میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے کہا کہ یہ کانفرنس دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف علمی تیاریوں کو مضبوط کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔ کانفرنس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے کردار اور جدید تحقیقاتی مراکز کے ذریعے انتہا پسندی کے نظریات کا مقابلہ کرنے پر غور کیا جائے گا۔

کانفرنس کا ایک اہم حصہ دہشتگردی کی مالی معاونت اور اس سے جڑے قوانین پر مرکوز ہوگا، جہاں جدید حکمت عملیوں پر گفتگو کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، رکن ممالک کے درمیان تعاون اور بہترین تجربات کا تبادلہ بھی ہوگا تاکہ بین الاقوامی سطح پر انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے