شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا

اتوار 29 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لبنان میں اسرائیلی حملے میں  شہید حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسن نصراللہ کو شہید کرنے کے لیے کیا حکمت عملی اختیار کی گئی؟

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا ہے، بظاہر لگتا ہے کہ حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی کیوں کہ ان کے جسم پر چوٹ کا کوئی نشان نہیں ہے۔

حسن نصراللہ کا جسد خاکی بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے سے نکالا گیا، تاہم حزب اللہ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا لبنان میں حزب اللہ ہیڈکوارٹر پر حملہ، حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کے بیروت پر حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے تھے، حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان