لاہور ہائی کورٹ نے ممبر پنجاب بارکونسل رانا آصف کی توہین عدالت میں سزا معطل کرتے ہوئے ذاتی مچلکوں پررہائی کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔
صدر لاہور ہائی کورٹ باراشتیاق اے خان، وکلا رہنما شفقت محمود چوہان اور مقوصود بٹر عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سنگل بنچ نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے رانا آصف کو توہین عدالت میں تین ماہ کی سزا سنائی لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ رانا آصف کی سنگل بنچ کی جانب سے سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے۔
اس پر عدالت نے عدالت نے رانا آصف کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی ذاتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے رانا آصف کی سزا کےخلاف اپیل کی سماعت عید کےبعد تک ملتوی کردی۔