بنوں میں غالیچے جتنی بڑی روٹی کیسے پکتی ہے؟

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں ایک کہاوت مشہور ہے کہ جس نے بنوں آ کر پوستی نہیں کھائی، وہ سمجھو بنوں کبھی آیا ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسئلہ روٹی کا!

پوستی بنوں میں بننے والی روایتی روٹی ہے جو سائز میں چھوٹے قالین یا دسترخوان جتنی بڑی ہوتی ہے، یہ روٹی ضلع بنوں کے بیشتر علاقوں میں شادی بیاہ یا دیگر تقریبات کے موقع پر بنتی ہے اور سے مقامی لہجوں میں پوستی یا پاستی پکارا جاتا ہے، 3 کلو آٹے کے پیڑے سے ایک روٹی بنتی ہے جسے کھا کر 7 سے 8 لوگوں کا پیٹ آسانی سے بھر جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا روٹی اور نان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے والا ہے؟

 پوستی عام روٹی کی نسبت زیادہ لذیذ ہوتی ہے اور اسے بنوں کے علاوہ دیگر علاقوں  کے لوگ بھی پسند کرتے ہیں۔ اتنی بڑی روٹی آخر بنتی کیسے ہے؟ دیکھیں ارباز خان کی ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp