ایران کا مزید اسرائیلی جاسوسوں کی گرفتاری کا دعویٰ

جمعہ 13 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے دو مزید جاسوسوں کو گرفتار کر لیا ہے، یہ دعویٰ ایرانی وزارت سلامتی امور نے کیا ہے۔

اس ضمن میں ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے بتایا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں پکڑے جانے والے ملزمان کی تعداد گزشتہ چند ہفتوں کے دوران نصف درجن سے زائد ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر میں بھی ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کے ادارے نے ایک آپریشن کے دوران موساد کے چار ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جن ملزمان کو اب تک آپریشنز کے دوران گرفتار کیا گیا ہے وہ تہران، اصفہان، یزد، مغربی آذربائیجان اور گلستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔

ایران کے مطابق اعداد و شمار کے لحاظ سے اب تک اس حوالے سے کل 23 آپریشنل اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 13 ملک کے اندر ہی سے گرفتار ہو ئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی نے ایرانی وزارت سلامتی امور کے حوالے سے یہ نہیں بتایا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد کن سازشوں میں ملوث تھے؟ اور ان کی کیا نوعیت تھی؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟