مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا انتخابی ڈراما فلاپ ہوگیا، مشعال ملک

اتوار 29 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں انتخابی ڈراما فلاپ ہوگیا ہے، غیر ریاستی افراد آباد کرنے کے باوجود ٹرن آؤٹ ماضی کے مقابلے میں کم ہے،جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیریوں نے ان نام نہاد انتخابات کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی برادری بھارتی افواج کی زیر حراست خواتین سے زیادتی کا نوٹس لے، مشعال ملک

اہلیہ مشعال ملک نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کشمیر میں انتخابات کا ڈراما رچایا جا رہا ہے، جو کشمیریوں کا الیکشن میں ٹرن آؤٹ دکھا رہے ہیں وہ پہلے کی نسبت بہت کم ہے، کشمیر میں 10 لاکھ سے زائد بھارتی فوجی تعینات ہیں جبکہ 5 لاکھ بھارتیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا، 15 ممالک کے سفارتکاروں کو بلایا گیا ہے۔

کشمیریوں کو یو این کی قرارداد کے مطابق ہی ٹریٹ کیا جائے

کشمیر میں انتخابات کی مانیٹرنگ کے جو ابزرور ہیں وہ بھی ایک ڈراما ہے۔ ایسے انتخابات میں کشمیریوں نے کبھی حصہ نہیں لیا، جتنے بھی امیدوار ہیں وہ بھارت نے پلانٹ کیے ہوئے ہیں ،امیدوار کشمیریوں کے گھر جا کر کہہ رہے ہیں ہم یاسین ملک کو آزاد کرائیں گے۔ کشمیریوں کو یو این کی قرارداد کے مطابق ہی ٹریٹ کیا جائے، جس طرح فلسطین میں حالات چل رہے ہیں ویسے ہی کشمیر میں چل رہے ہیں،کشمیر کا لال چوک آزادی کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انتہا پسند ہندوؤں کا پوری دنیا میں نیٹ ورک پھیلا ہوا ہے، مشعال ملک

دنیاکی سب سے بڑی اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کشمیر میں چل رہی ہے

مشعال ملک نے کہا کہ دنیاکی سب سے بڑی اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کشمیر میں چل رہی ہے۔ بابری مسجد گرا کر وہاں مندر بنایا گیا ہے۔ آر ایس ایس بم بنانے کی فیکٹری ہے۔ ہم مسائل کا حل پر امن طریقے سے چاہتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں جو صورتحال ہے ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہاں پر انتخابی باڈی بنائی جائے۔ انڈین ڈرامے کو بےنقاب کیا جائے۔ میں نے مختلف ممالک کے سفیروں کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔کشمیر کی ساری لیڈر شپ جیل میں ہے تو یہ کیسے الیکشن ہو رہے ہیں۔

جمہوریت اور انسانیت کی تو موت ہو رہی ہے

مشعال ملک نے کہا کہ جمہوریت اور انسانیت کی تو موت ہو رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کو قبرستان بنا دیا گیا ہے۔ یاسین ملک کو انڈیا پھانسی گھاٹ چڑھانا چاہتا ہے۔ اقوام متحدہ میں کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔ پورا جنوبی ایشیا اس جنگ کی زد میں ہے۔ کل لبنان میں جو کچھ ہوا سب نے دیکھا،امن کے سارے راستے ناکام ہو گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی کھلی خلاف ورزی پر دنیا خاموش ہے۔

کشمیری حق خود ارادیت چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ کشمیری حق خود ارادیت چاہتے ہیں۔ دنیا کو کشمیریوں کی آواز سننی ہوگی۔ دنیا کو جاگنا ہوگا۔ اب کشمیری صحافیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ میرے شوہر کو بھی جیل میں رکھا ہوا کیونکہ وہ کشمیر کی آزادی کا چہرہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp