لبنان میں اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے پاکستانی سفارتخانے کے اقدامات

اتوار 29 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ اور بیروت میں پاکستانی سفارتخانہ لبنان میں بحرانی صورتحال میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم اُمہ متحد ہو کر لبنان کے عوام اور حزب اللہ کا ساتھ دے، آیت اللہ خامنہ ای

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں پاکستانی شہری اور ان کے خاندان کے افراد بیروت میں پاکستانی سفارتخانہ سے چوبیس گھنٹے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں،۔

پاکستانی سفارتخانہ نے لبنان میں مقیم پاکستانی شہریوں کے رابطے کے لیے فون نمبرز اور ای میل بھی جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کردی

لبنان میں پاکستانی شہری سفارتخانے کے دیے گئے ٹیلی فون نمبرز 81669488 -00961اور0096181815104 اور ای میل [email protected] پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp