انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کینگروز نے جیت کر سیریز بھی 2-3 سے اپنے نام کر لی۔
اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے کی انگلینڈ کی کوششیں بارش کی نذر ہو گئیں اور مہمان ٹیم نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت فیصلہ کن 5 واں ایک روزہ بین الاقوامی میچ جیت لیا۔
انگلینڈ کی ٹیم نے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر لی تھی تاہم 5 واں اور آخری میچ اتوار کو کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 309 رنز بنائے جس میں بین ڈکیٹ نے 107 اور کپتان ہیری بروک نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی ٹیم نے انگلینڈ کے 310 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش میں پہلے 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز کے رن ریٹ کے ساتھ 103 رنز بنائے، 7 اوورز تک آسٹریلیا کا رن ریٹ 11 سے بڑھ گیا۔
آٹھویں اوور میں ٹریوس ہیڈ کی وکٹ گرنے سے رن ریٹ پھر نیچے آ گیا۔ ٹریوس ہیڈ نے 26 گیندوں پر31 رنز بنائے جن میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ان کے ساتھی میٹ شارٹ نے 30 گیندوں پر تیز ترین 58 رنز بنائے، شارٹ نے 4 چوکے اور 7چھکے لگائے۔
اس کے بعد کپتان اسٹیون اسمتھ نے 48 گیندوں پر نا قابل شکست 36 جب کہ جوش انگلس نے 20 گیندوں پرنا قابل شکست 28 رنزبنا کر ٹیم کا اسکور 20.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 7.98 کی اوسط سے 165 پر پہنچا دیا کہ بارش کے باعث میچ ختم کردیا گیا، یہاں ڈک ورتھ لوئس میتٹھ کے ذریعے رن ریٹ پرآسٹریلیا کو فاتح قراردے دیا گیا۔
انگلینڈ کی جانب سے بروک کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کا کوئی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل پایا، 25 اووروں تک انگلینڈ کا رن ریٹ 7.7 تک رہا جو ون ڈے کرکٹ میں ابتدائی نصف اوورز میں بہترین رن ریٹ سے کچھ زیادہ تھا۔ بروک کے آؤٹ ہونے کے بعد رن ریٹ بتدریج کم ہوتا گیا اور میچ کے اختتام تک 6 سے کچھ اوپر رہا۔
کمیز سمتھ 6، لیان لیونگ سٹون صفر، جیکب بیتھل13 رنز بنائے، اس دوران ایک اینڈ بین ڈکٹ نے سنبھالے رکھا تاہم بین ڈکت 34 ویں اوور میں ۔ٹریوِس ہیڈ کی گیند پر جوش ہیزل ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے جانے کے بعد برائیڈل کیرس 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اولی سٹون 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 50 ویں اوور میں عادل رشید 36 پر آؤٹ ہو گئے جبکہ میتھیو پوٹس نے 6 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے 6 اوورز اور دو گیندوں میں 42 رنز کھا کر 4 وکٹیں حاصل کیں، یوں وہ آسٹریلیا کی جانب سے آج کے اہم میچ میں بہترین بولر قرار پائے ۔
گلین میکسویل نے 10 اوورز میں 49 رنز کے عوض 2 وکٹیں کیں، ایڈم زمپا نے 10 اوورز میں 74 رنز کھا کر 2 وکٹیں حاصل کیں، ارون ہارڈی کو بھی 2 وکٹیں ملیں۔