چیمپیئنز کپ میں آپ کس کو نئی دریافت سمجھتے ہیں؟ ایک صحافی کے بظاہر ایک سیدھے سادھے سوال کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی کرکٹر افتخار احمد تھوڑا جذباتی ہوگئے اور میڈیا کو ہی قومی ٹیم میں غلط کھلاڑیوں کے انتخاب کا ایک طرح سے ذمہ دار قرار دیدیا۔
اپنی جارحانہ بلے بازی کے باعث شہرت پانیوالے کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ کسی کیخلاف بات نہیں کرنا چاہتے لیکن کسی کو ایک اننگ پر اوپر لے جانے کے بجائے اسے ڈومیسٹک کرکٹ میں کئی مرتبہ اچھی کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کا حصہ بنانے کی بات کی جائے۔
"Our whole cricket's atmosphere has been spoiled because of you people."
Iftikhar Ahmed responded to a question by a journalist.#ChampionsCup | #PakistanCricket pic.twitter.com/x9WN3lg1YH
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) September 29, 2024
’ایک اننگ پر آپ (میڈیا) انہیں ادھر سے اوپر لے جاتے ہو جب وہ فیل ہوجاتے ہیں تو آپ لوگ ہی کہتے ہو کہ یہ کہاں سے لاتے ہو، یہ تو کچھ بھی نہیں ہے، پھر آپ لوگ ہی ان کی پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہو، آپ لوگوں کی ہم سنتے ہیں۔‘
اپنے مخصوص اسٹائل میں لفظوں کا انتخاب کرتے ہوئے افتخار احمد نے خدا کا واسطہ دیتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ پہلے کسی کو تینوں فارمیٹ میں ٹاپ کرنے دیا جائے پھر اسے پروموٹ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:جنریٹر واپس آگیا! ٹیم میں واپسی پر حسن علی خوشی سے نہال
’آپ اس کو اتنا اوپر لے جاتے ہو کہ بس یہ تو پاکستان کے لیے انضمام مل گیا ہے، فلاں مل گیا، ڈھمکاں مل گیا، اللہ کے بندوں، میں کسی کیخلاف نہیں ہوں، میں آپ کو بتارہا ہوں کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت دو۔‘
چاچا کی عرفیت رکھنے والے افتخار احمد کا موقف تھا کہ جب ایک کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں اچھا پرفارم کرتا ہے تو ہر کوئی اس کی بات کرے گا۔
مزید پڑھیں:آخری لمحات میں چیمپیئنز کپ سے کھلاڑیوں کو نکالنے پر شعیب ملک پی سی بی پر پھٹ پڑے
’آپ لوگوں (میڈیا) کی وجہ سے کرکٹ کا سارا ماحول خراب ہو گیا ہے، آپ ایک اننگ پر بندے کو اوپر لے کر جاتے ہو، اور اسی بندے کو آپ گرادیتے ہو، اس کے پیچھے پڑجاتے ہو کہ وہ بلا کیسے پکڑ رہا تھا، ہر ایک کو پرفارم کرنے دیں، دو تین سیزن ٹاب کریں، پھر آپ بھی بات کریں ہم بھی کریں گے۔‘