بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ابوظہبی میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے دوران میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دیے۔ دوران میزبانی شاہ رخ خان ٹیلی پرامٹر کا استعمال کرتے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
Shah Rukh Khan used a teleprompter while hosting the IIFA 2024 awards show#ShahRukhKhan #IIFA2024 pic.twitter.com/OLjnhkTzDE
— Surajit (@surajit_ghosh2) September 29, 2024
ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔
ایک صارف نے کہا کہ جب آپ نئے نئے ہوں اور ایوارڈ شو کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں توایسے ہی تبصرے کرتے ہیں، صارف کا کہنا تھا کہ ہر کوئی پرامٹر استعمال کرتا ہے اور ایوارڈ شوز میں اس کا استعمال 20-25 سال سے جاری ہے۔
When you are a newbie and doesn't know anything about awards show! moron @surajit_ghosh2
everyone use this it's going on from 20-25 years! https://t.co/8j0eCYxcGq
— CricEnt (@CricentVerse) September 30, 2024
آروش نامی صارف نے کہا کہ پرامٹر استعمال کرنے کے بعد شاہ رخ خان کو بھارت کا وزیراعظم بنا دینا چاہیے۔
To phir let’s make him Prime Minister of India Na. https://t.co/yqy5zxTUWN
— Aarush Srk (@SRKAarush) September 30, 2024
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ جب ملک کا وزیراعظم ایک اداکار کی طرح کام کرتا ہے تو حقیقی اداکاروں کو پرامٹر استعمال کرتے دیکھنے کے بعد آپ کو صدمہ نہیں پہنچنا چاہیے۔
When the prime minister of the country acts like a actor, an actual actor using it should not be a shock to you. https://t.co/UlamrcSKAP
— Punjabi Drake (@murgadealer) September 30, 2024
نشو نامی صارف نے لکھا کہ ہمیں آگاہ کرنے کا شکریہ کیونکہ کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ ایوارڈ شو بھی اسکرپٹڈ ہوتے ہیں۔
Thank you for informing, no one ever knew that award shows are scripted. https://t.co/lOJnQG5gcU
— Nishu (@ShiftedtoMars) September 29, 2024
واضح رہے کہ ابو ظہبی میں ہونے والی شاندار آئیفا ایوارڈز 2024 کی تقریب میں بھارتی سنیما کے بہترین اداکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا، جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، رانی مکھرجی، رنبیر کپور کی فلم اینیمل، ہیما مالنی، انیل کپور جیسی کئی بڑی شخصیات کے نام شامل ہیں۔
بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ہفتے کو انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔ انہیں فلم ’جوان‘ میں زبردست اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ لینے کے بعد اپنی تقریر میں شاہ رخ خان نے کہا ’یہاں واپس آنا اچھا لگا، مجھے ایوارڈز پسند ہیں۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ آئیفا انڈین سنیما ایک جشن ہے اور سالوں سے اس کے سفر کا حصہ بننا ان کے لیے حیرت انگیز رہا ہے۔ انہیں اس سال زیادہ خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ انہوں نے طویل عرصے بعد دوبارہ کام کیا ہے۔