ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافے کا اعلان

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی ) کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے اضافہ کر دیا ہے، ایل پی جی کی نئی قیمت 251 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس: گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

پاکستان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نئی قیمتوں کے مطابق حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس کی قیمتوں میں 7 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 251 روپے 30 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:گیس کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

اوگرا کے مطابق نئے اضافے کے ساتھ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 86 روپے 28 پیسے اضافہ ہوا ہے، اب گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 965 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 30 ستمبر رات 12 بجے کے بعد لاگو ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp